چندا ماما دور کے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/13

چندا ماما دور کے

chandamama-door-ke

فلم : وچن (1955)
نغمہ نگار: (---)
نغمہ : چندا ماما دور کے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : گیتا بالی، راجندر کمار
یوٹیوب : Chanda Mama Door Ke | Vachan

چندا ماما دور کے
پوئے پکائے بھور کے
آپ کھائیں تھالی میں
منے کو دئیں پیالی میں

پیالی گئی ٹوٹ، منا گیا روٹھ
لائیں گے نئی پیالیاں
بجا بجا کے تالیاں
منے کو منائیں گے، ہم دودھ ملائی کھائیں گے

اڑن کھٹولے بیٹھ کے، منا چندا کے گھر جائے گا
تاروں کے سنگ آنکھ مچولی
کھیل کے دل بہلائے گا
کھیل کود کے جب میرے منے کا دل بھر جائے گا
ٹھمک ٹھمک میرا منا واپس گھر کو آئے گا

چندا ماما دور کے
پوئے پکائے بھور کے
آپ کھائیں تھالی میں
منے کو دئیں پیالی میں

Nafrat Ki Duniya Ko Chhod Ke - film: Vachan (1955)

No comments:

Post a Comment