فلم : لاوارث (1981)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے
گلوکار : آشا بھونسلے، کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : امیتابھ بچن، زینت امان، راکھی، امجد خان
یوٹیوب : Kab Ke Bichhde Hue Hum Aaj | Lawaaris
کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے
جیسے شمع سے کہیں لو یہ جھلملا کے ملے
کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے
جیسے ساون سے کہیں پیاسی گھٹا چھا کے ملے
بعد مدت کے رات مہکی ہے
دل دھڑکتا ہے، سانس بہکی ہے
پیار چھلکا ہے پیاسی آنکھوں سے
سرخ ہونٹوں پہ آگ دہکی ہے
مہکی ہواؤں میں، بہکی فضاؤں میں، دو پیاسے دل یوں ملے
جیسے مےکش کوئی ساقی سے ڈگمگا کے ملے
دور شہنائی گیت گاتی ہے
دل کے تاروں کو چھیڑ جاتی ہے
یوں سپنوں کے پھول یہاں کھلتے ہیں
یوں دعائیں دل کی رنگ لاتی ہیں
برسوں کے بیگانے، الفت کے دیوانے، انجانے ایسے ملے
جیسے من چاہی دعائیں، برسوں آزما کے ملے
بہت خوب۔ شکریہ !!!
ReplyDeleteبہت ہیں خوب صورت گیت۔۔۔کشور کمار کی مردانہ وجاہت سے بھری آواز دل میں اترتی چلی جاتی ہے۔۔۔۔موسیقار کلیان جی اور آنند جی کی دلفریب اور میٹھی دھن من موہ لیتی ہے۔۔۔۔جب تک اس کائنات میں انسان باقی ہے یہ گیت ہمیشہ دلوں کو سکون بخشتا رہے گا۔
ReplyDelete