فلم : چوری چوری (1956)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راجکپور، نرگس، پران
یوٹیوب : Panchhi Banoo Udti Phiroon | Chori Chori (1956)
پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
او میرے جیون میں چمکا سویرا
او مٹا دل سے وہ غم کا اندھیرا
او ہرے کھیتوں میں گائے کوئی لہرا
او یہاں دل پر کسی کا نہ پہرا
رنگ بہاروں نے بھرا میرے جیون میں
او دل سے چاہے بہاروں سے کھیلوں
او گوری ندیا کی دھاروں سے کھیلوں
او چاند، سورج، ستاروں سے کھیلوں
او اپنی بانہوں میں آکاش لے لوں
بڑھتی چلوں گاتی چلوں اپنی لگن میں
او میں تو اوڑھوں گی بادل کا آنچل
او میں تو پہنوں گی بجلی کی پائل
او چھین لوں گی گھٹاؤں سے کاجل
او میرا جیون ہے ندیا کی ہلچل
دل سے میرے لہر اٹھے ٹھنڈی پَوَن میں
No comments:
Post a Comment