چل چھیاں چھیاں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/23

چل چھیاں چھیاں

chaiyya-chaiyya

فلم : دل سے ۔۔۔ (1998)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : چل چھیاں چھیاں
گلوکار : سکھویندر سنگھ، سپنا اوستھی
موسیقار : اے۔ آر۔ رحمن
اداکار : شاہ رخ خان، منیشا کوئرالہ، پریتی زنٹا، ملائکہ اروڑہ
یوٹیوب : Chaiyya Chaiyya | Dil Se

جن کے سر ہو عشق کی چھاؤں
پاؤں کے نیچے جنت ہوگی
جن کے سر ہو عشق کی چھاؤں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں
سر عشق کی چھاؤں چل چھیاں چھیاں
پاؤں جنت چلے چل چھیاں چھیاں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں

وہ یار ہے جو خوشبو کی طرح
جس کی زباں اردو کی طرح
میری شام رات، میری کائنات
وہ یار میرا سیاں سیاں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں

گلپوش کبھی اترائے کہیں
مہکے تو نظر آ جائے کہیں
تعویذ بنا کے پہنوں اسے
آیت کی طرح مل جائے کہیں

وہ یار ہے جو ایمان کی طرح
میرا نغمہ وہی
میرا کلمہ وہی
میرا نغمہ نغمہ ، میرا کلمہ کلمہ
یار مثالِ اوس چلے
پاؤں کے تلے فردوس چلے
کبھی ڈال ڈال
کبھی پات پات
میں ہوا پہ ڈھونڈوں اس کے نشاں
سر عشق کی چھاؤں چل چھیاں چھیاں
پاؤں جنت چلے چل چھیاں چھیاں

میں اس کے روپ کا شیدائی
وہ دھوپ چھاؤں سا ہرجائی
وہ شوخ ہے رنگ بدلتا ہے
میں رنگ روپ کا سودائی

جن کے سر ہو عشق کی چھاؤں
پاؤں کے نیچے جنت ہوگی
شام رات میری کائنات
وہ یار میرا سیاں سیاں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں
وہ یار ہے جو خوشبو کی طرح
جس کی زباں اردو کی طرح
میری شام رات، میری کائنات
وہ یار میرا سیاں سیاں
چل چھیاں چھیاں چھیاں چھیاں

Sama Hai Suhana Suhana - film: Dil Se (1998)

No comments:

Post a Comment