فلم : گھروندہ (1977)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : ایک اکیلا اس شہر میں
گلوکار : بھوپیندر
موسیقار : جےدیو
اداکار : امول پالیکر، زرینہ وہاب
یوٹیوب : ek akela is sheher main
ایک اکیلا اس شہر میں
رات اور دوپہر میں
آب و دانہ ڈھونڈتا ہے
آشیانہ ڈھونڈتا ہے
دن خالی خالی برتن ہیں
اور رات ہے جیسے اندھا کنواں
ان سونی اندھیری آنکھوں میں
آنسو کی جگہ آتا ہے دھواں
جینے کی وجہ تو کوئی نہیں
مرنے کا بہانہ ڈھونڈتا ہے
ان عمر سے لمبی سڑکوں کو
منزل پہ پہنچتے دیکھا نہیں
بس دوڑتی پھرتی رہتی ہیں
ہم نے تو ٹھہرتے دیکھا نہیں
اس اجنبی سے شہر میں
جانا پہچانا ڈھونڈتا ہوں
No comments:
Post a Comment