تحریر: ذوالفقار علی زلفی
ابھیجیت سنگھ بھٹاچاریہ ، جو بالی ووڈ میں "ابھیجیت" کے مختصر نام سے معروف و مقبول ہیں، کی پیدائش 30/ اکتوبر 1958 کو کانپور (اترپردیش) میں ہوئی تھی۔
انہوں نے تقریباً 425 فلموں میں 635 گانے گائے ہیں۔
"ہر قسم سے بڑی ہے قسم پیار کی
مر کے بھی اس قسم کو نہ توڑیں گے ہم"
"میں کوئی ایسا گیت گاؤں
کہ آرزو جگاؤں
اگر تم کہو"
"میرے خیالوں کی ملکہ
چاروں طرف تیری چھیّاں رے"
"تم دل کی دھڑکن میں رہتے ہو، رہتے ہو
میری ان سانسوں سے کہتے ہو، کہتے ہو"
"عشق چھپتا نہیں چھپانے سے
تیرا عاشق ہوں میں زمانے سے"
"ہم تو دیوانے ہوئے یار
تیرے دیوانے ہوئے یار"
"ٹن ٹنا ٹن، ٹن ٹن ٹارہ
چلتی ہے کیا نو سے بارہ"
نوے کی دہائی ہندی سینما میں گلوکاروں کے لحاظ سے تین اہم ترین ناموں سے جانی جاتی ہے ـ کمار سانو، ادت نارائن اور ابھیجیت بھٹاچاریہ ـ ابھیجیت کم از کم دو دہائیوں تک ہندی سینما میں صفِ اول کے گلوکار رہے ہیںـ ان کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے طویل اور حوصلہ شکن جدوجہد کرنی پڑی۔
لیجنڈ موسیقار آر ڈی برمن وہ پہلے مردم شناس تھے جنہوں نے 80 کی دہائی کے وسط میں انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا مگر بدقسمتی سے وہ اس موقع کا درست فائدہ نہ اٹھاسکے ـ ان کا ستارہ اس وقت چمکا جب موسیقار جوڑی آنند ملند کی موسیقی پر انہوں نے 1990 کی فلم "باغی" میں سلمان خان کو اپنی آواز دی ـ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔
ابھیجیت کی آواز کو سب سے زیادہ شاہ رخ خان پر فلمایا گیا، اتفاق سے بالی ووڈ کے کنگ خان پر فلمایا گیا تقریباً ہر گانا قبولیت کی سند پاتا رہا۔
No comments:
Post a Comment