جائیے آپ کہاں جائیں گے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/02

جائیے آپ کہاں جائیں گے

jaaiye-aap-kahan-jayenge

فلم : میرے صنم (1965)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : جائیے آپ کہاں جائیں گے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : او پی نیر
اداکار : بسواجیت، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Jaiye Aap Kahan Jayenge | Mere Sanam

جائیے آپ کہاں جائیں گے
یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی
دور تک آپ کے پیچھے پیچھے
میری آواز چلی جائے گی

آپ کو پیار میرا یاد جہاں آئے گا
کوئی کانٹا وہیں دامن سے لپٹ جائے گا

جب اٹھے گی میری بےتاب نگاہوں کی طرح
روک لے گی کوئی ڈالی میری بانہوں کی طرح

دیکھیے چین ملے گا نہ کہیں دل کے سوا
آپ کا کوئی نہیں ، کوئی نہیں دل کے سوا

Jaaiye Aap Kahan Jayenge - film: Mere Sanam (1965)

No comments:

Post a Comment