فلم : نکاح (1982)
نغمہ نگار: حسن کمال
نغمہ : فضا بھی ہے جواں جواں
گلوکار : سلمیٰ آغا
موسیقار : روی
اداکار : راج ببر، دیپک پراشر، سلمیٰ آغا
یوٹیوب : Faza Bhi Hai Jawan Jawan
فضا بھی ہے جواں جواں
ہوا بھی ہے رواں رواں
سنا رہا ہے یہ سماں
سنی سنی سی داستاں
پکارتے ہیں دور سے وہ قافلے بہار کے
بکھر گئے ہیں رنگ سے، کسی کے انتظار کے
لہر لہر کے ہونٹ پر وفا کی ہیں کہانیاں
بجھی مگر بجھی نہیں، نہ جانے کیسی پیاس ہے
قرار دل سے آج بھی، نہ دور ہے نہ پاس ہے
یہ کھیل دھوپ چھاؤں کا، یہ قربتیں یہ دوریاں
ہر ایک پل کو ڈھونڈتا، ہر ایک پل چلا گیا
ہر ایک پل فراق کا، ہر ایک پل وصال کا
ہر ایک پل گزر گیا، بنا کے دل پے ایک نشاں
No comments:
Post a Comment