اجنبی تم جانے پہچانے سے لگتے ہو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/18

اجنبی تم جانے پہچانے سے لگتے ہو

ajnabi-tum-jaane-pehchaane-se

فلم : ہم سب استاد ہیں (1965)
نغمہ نگار: اسد بھوپالی
نغمہ : اجنبی تم جانے پہچانے سے لگتے ہو
گلوکار : کشور کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : کشور کمار، دارا سنگھ، امیتا
یوٹیوب : Ajnabi Tum Jane Pehchane Se Lagte Ho

اجنبی تم جانے پہچانے سے لگتے ہو
یہ بڑی عجیب سی بات ہے، کہ نئی نئی ملاقات ہے
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

تم نے کبھی پیار کیا تھا کسی راہی سے
تم نے کبھی وعدہ کیا تھا، کسی ساتھی سے
نہ وہ پیار رہا، نہ وہ بات رہی
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

دل میں رہے اور ہمارا دل توڑ دیا
ساتھ چلے، موڑ پہ آ کے ہمیں چھوڑ دیا
تم ہو کہیں اور ہم کہیں
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

لگتا ہے یوں خواب ہے جیسے کوئی دیکھا ہوا
کہتا ہے دل آج ملا ہے کوئی کھویا ہوا
نہ خیال تمہیں نہ خیال ہمیں
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

کس کو خبر پہلے ملے تھے ہم دونوں کہاں
کب سے مگر ڈھونڈ رہا تھا تمہیں میرا جہاں
نہ تو یاد تمہیں نہ تو یاد ہمیں
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

کتنے جنم بیت گئے ہیں تمہیں پانے میں
ہم نے تمہیں پیار کیا ہے انجانے میں
نہ کبھی ملے نہ قریب ہوئے
پھر بھی جانے کیوں، اجنبی ۔۔۔

Ajnabi Tum Jane Pehchane Se Lagte Ho - film: Hum Sab Ustad Hain (1965)

No comments:

Post a Comment