فلم : پاپا کہتے ہیں (1996)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : گھر سے نکلتے ہی ، کچھ دور چلتے ہی
گلوکار : ادت نارائن
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : جگل ہنس راج، میوری کانگو
یوٹیوب : Ghar Se Nikalte Hi | Papa Kehte Hain
گھر سے نکلتے ہی
کچھ دور چلتے ہی
رستے میں ہے اس کا گھر
کل صبح دیکھا تو
بال بناتی وہ
کھڑکی میں آئی نظر
معصوم چہرہ، نیچی نگاہیں
بھولی سی لڑکی، بھولی ادائیں
نہ اپسرا ہے، نہ وہ پری ہے
لیکن یہ اس کی جادوگری ہے
دیوانہ کر دے وہ، ایک رنگ بھر دے وہ
شرما کے دیکھے جدھر
کرتا ہوں اس کے گھر کے میں پھیرے
ہنسنے لگے ہیں اب دوست میرے
سچ کہہ رہا ہوں، اس کی قسم ہے
میں پھر بھی خوش ہوں، بس ایک غم ہے
جسے پیار کرتا ہوں، میں جس پہ مرتا ہوں
اس کو نہیں ہے خبر
لڑکی ہے جیسے کوئی پہیلی
کل جو ملی مجھ کو اس کی سہیلی
میں نے کہا اس کو جا کے یہ کہنا
اچھا نہیں ہے یوں دور رہنا
کل شام نکلے وہ گھر سے ٹہلنے کو
ملنا جو چاہے اگر
No comments:
Post a Comment