کبھی بےکسی نے مارا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/06

کبھی بےکسی نے مارا

kabhi-bekasi-ne-maara

فلم : الگ الگ (1985)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : کبھی بےکسی نے مارا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، ٹینا منیم، ششی کپور
یوٹیوب : Kabhi Bekasi Ne Maara

یہ غزل ہے نہ گیت ہے کوئی
یہ میرے درد کی کہانی ہے
میرے سینہ میں صرف شعلے ہیں
میرے آنکھوں میں صرف پانی ہے

کبھی بےکسی نے مارا
ہو کبھی بےبسی نے مارا
گلہ موت سے نہیں ہے مجھے زندگی نے مارا

مقدر پہ کچھ زور چلتا نہیں
وہ موسم ہے یہ جو بدلتا نہیں
کہیں تھی یہ بدنصیبی
ہو کہیں تھی میری غریبی
کس کس کا نام لوں میں
مجھے ہر کسی نے مارا

بےمروت بےوفا دنیا ہے یہ
ہے یہی دنیا تو کیا دنیا ہے یہ
نہ کمی تھی دوستوں کی
نہ کمی تھی دشمنوں کی
کہیں دشمنی نے لوٹا کہیں دوستی نے مارا

اجالوں سے وحشت مجھے ہو گئی ہے
اندھیروں کی عادت مجھے ہو گئی ہے
رہا جب تلک اندھیرا کٹا خوب وقت میرا
مجھے چاندنی نے لوٹا مجھے روشنی نے مارا

Kabhi Bekasi Ne Maara - film: Alag Alag (1985)

No comments:

Post a Comment