ہم اس دیش کے واسی ہیں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/27

ہم اس دیش کے واسی ہیں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے

jis-desh-mein-ganga-behti-hai

فلم : جس دیش میں گنگا بہتی ہے (1960)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : ہم اس دیش کے واسی ہیں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے
گلوکار : مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راجکپور، پدمنی، پران
یوٹیوب : Jis Desh Mein Ganga Behti Hai

ہونٹوں پہ سچائی رہتی ہے، جہاں دل میں صفائی رہتی ہے
ہم اس دیش کے واسی ہیں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے

مہماں جو ہمارا ہوتا ہے، وہ جان سے پیارا ہوتا ہے
زیادہ کی نہیں لالچ ہم کو، تھوڑے میں گزارا ہوتا ہے
بچوں کے لیے جو دھرتی ماں، صدیوں سے سبھی کچھ سہتی ہے

کچھ لوگ جو زیادہ جانتے ہیں، انسان کو کم پہچانتے ہیں
یہ پورب ہے، پورب والے، ہر جان کی قیمت جانتے ہیں
مل جل کے رہو اور پیار کرو، ایک چیز یہی جو رہتی ہے

جو جس سے ملا سیکھا ہم نے، غیروں کو بھی اپنایا ہم نے
مطلب کے لیے اندھے ہو کر، روٹی کو نہیں پوجا ہم نے
اب ہم تو کیا ساری دنیا، ساری دنیا سے کہتی ہے

Jis Desh Mein Ganga Behti Hai - film: Jis Desh Men Ganga Behti Hai (1960)

No comments:

Post a Comment