کل کی حسیں ملاقات کے لیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/28

کل کی حسیں ملاقات کے لیے

kal-ki-haseen-mulaqat-ke-liye

فلم : چرس (1976)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : کل کی حسیں ملاقات کے لیے
گلوکار : لتا ، کشور
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر، ہیما مالینی، اجیت، امجد خان
یوٹیوب : Kal Ki Haseen Mulaqat Ke Liye | Charas 1976

کل کی حسیں ملاقات کے لیے، آج رات کے لیے
ہم تم جدا ہو جاتے ہیں، اچھا چلو سو جاتے ہیں

آپ، نیند نہیں کیا آئی
نیند میری آپ نے چرائی
میں تو نہیں سوئی، آدھی رات ہوئی
آپ کو ہوا کیا، خاص وجہ کوئی
اکیلے میں ہم گھبرا گئے
چلے گئے تھے پھر آ گئے
تو معاف کرنا اس بات کے لیے، آج رات کے لیے
ہم تم جدا ہو جاتے ہیں، اچھا چلو سو جاتے ہیں

آپ، اب ہے کیا مجبوری
ہاں کام تھا ایک ضروری
لمبی لمبی راتیں، چھوٹی ملاقاتیں
بھول گیا تھا میں دو چار باتیں
باتوں سے نہ دل اپنے بھرے
آنکھوں میں کئی سپنے بھرے
تو سپنوں کی اس بارات کے لیے، آج رات کے لیے
ہم تم جدا ہو جاتے ہیں، اچھا چلو سو جاتے ہیں

تو میں آیا آپ جاتے ہیں
ہم آپ سے شرماتے ہیں
میں تو ہوں، دیوانہ، میں یہ نہیں جانا
ہم سے شرم کا کیا ہے بہانا
دیکھو پہلے ہم تھے اجنبی
ہو گئی مگر اب دوستی
بدلے ہوئے حالات کے لیے، آج رات کے لیے
ہم تم جدا ہو جاتے ہیں، اچھا چلو سو جاتے ہیں

Kal Ki Haseen Mulaqat Ke Liye - film: Charas (1976)

No comments:

Post a Comment