میری زندگی میں آتے تو کچھ اور بات ہوتی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/02

میری زندگی میں آتے تو کچھ اور بات ہوتی

meri-zindagi-mein-aate

فلم : کنیادان (1968)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : میری زندگی میں آتے تو کچھ اور بات ہوتی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : ششی کپور، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Meri Zindagi Mein Aate

ان کی زلفیں ان کے چہرے سے ہٹا سکتا نہیں
دل کی بیتابی کسی صورت چھپا سکتا نہیں
کتنی دلکش ہیں محبت کی جواں مجبوریاں
سامنے منزل ہے اور پاؤں بڑھا سکتا نہیں

میری زندگی میں آتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ نصیب جگمگاتے تو کچھ اور بات ہوتی

کئی بار مل چکی ہیں یہ حسین حسین نگاہیں
وہی بیقراریاں ہیں نہ ملیں خوشی کا راہیں
میرے دل سے دل ملاتے تو کچھ اور بات ہوتی

مجھے کیا غرض کسی سے ہنسے پھول یا ستارے
ہیں میری نظر میں پھیکے یہ جواں جواں نظارے
اگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ خوشی رہے سلامت یونہی جشن ہو سہانا
جسے سن رہی ہے دنیا میرے دل کا ہے ترانہ
میرے ساتھ تم بھی گاتے تو کچھ اور بات ہوتی

Meri Zindagi Mein Aate - film: Kanyadan (1968)

No comments:

Post a Comment