مچل کے جب بھی آنکھوں سے چھلک جاتے ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/30

مچل کے جب بھی آنکھوں سے چھلک جاتے ہیں

machal-ke-jab-bhi-aankhon-se-chhalak

فلم : گرہا پرویش (1979)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : مچل کے جب بھی آنکھوں سے چھلک جاتے ہیں
گلوکار : بھوپیندر
موسیقار : کانو رائے
اداکار : شرمیلا ٹیگور، سنجیو کمار، ساریکا
یوٹیوب : Machal Kar Jab Bhi Ankhon

مچل کے جب بھی آنکھوں سے چھلک جاتے ہیں دو آنسو
سنا ہے آبشاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

خدارا اب تو بجھ جانے دو اس جلتی ہوئی لو کو
چراغوں سے مزاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

کہوں کیا وہ بڑی معصومیت سے پوچھ بیٹھے ہیں
کیا سچ مچ دل کے ماروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

تمہارا کیا تمہیں تو راہ دے دیتے ہیں کانٹے بھی
مگر ہم خاکساروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

Machal Ke Jab Bhi Aankhon Se Chhalak - film: Griha Pravesh (1979)

No comments:

Post a Comment