مشکل ہے جینا بےدردوں کی دنیا میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/06

مشکل ہے جینا بےدردوں کی دنیا میں

mushkil-hai-jeena

فلم : صاحب بہادر (1977)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : مشکل ہے جینا بےدردوں کی دنیا میں
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : مدن موہن
اداکار : دیوآنند، پریہ راج ونش
یوٹیوب : Mushkil Hai Jeena | Saheb Bahadur

مشکل ہے جینا
بےدردوں کی دنیا میں
مشکل ہے جینا

درد اٹھے تو چپ رہنا
اپنے آنسو پینا
بےدردوں کی دنیا میں
مشکل ہے جینا

دل بھی اپنا
قرض بھی اپنا
باقی سبھی پرائے ہیں
کیسی قسمت لے کر جانے
ہم دنیا میں آئے ہیں

پہرے اداسیوں کے چھوڑے نہ ساتھ میرا
کوئی خوشی تو کبھی تھامے گی ہاتھ میرا
دور کہیں سے دیکھوں
دھندھلا سا ایک سایا
سایا تو ہے سایا
کب ہاتھ کسی کے آیا
سایا ۔۔۔
سایا ۔۔۔

درد اٹھے تو چپ رہنا
اپنے آنسو پینا
بےدردوں کی دنیا میں
مشکل ہے جینا
بےدردوں کی دنیا میں
مشکل ہے جینا

Mushkil Hai Jeena - film: Sahib Bahadur (1977)

No comments:

Post a Comment