فلم : بمبئی (1995)
نغمہ نگار: محبوب
نغمہ : کہنا ہی کیا یہ نین ایک انجان سے جو ملے
گلوکار : چترا ، اے۔آر۔رحمٰن
موسیقار : اے۔آر۔رحمٰن
اداکار : منیشا کوئرالہ، اروند سوامی
یوٹیوب : Kehna Hi Kya | Bombay (1995)
گم سم گم سم گپ چپ
گم سم گپ چپ
ہلچل ہلچل ہو گئی تیری
ہونٹ ہیں تیرے چپ
کھلبل کھلبل ہو گئی تیری
بیٹھی ہے تو چپ
پیارے پیارے چہرے نے کرتے ہی اشارہ
دیکھا تیری آنکھوں نے ہے سپنا کوئی پیارا
ہم سے گوری نہ تو شرما، آ کہہ دے ہم سے ذرا
کہنا ہی کیا، یہ نین ایک انجان سے جو ملے
چلنے لگے محبت کے جیسے یہ سلسلے
ارماں نئے ایسے دل میں کھلے، جن کو کبھی میں نہ جانوں
وہ ہم سے، ہم ان سے کبھی نہ ملے، کیسے ملے دل نہ جانوں
اب کیا کریں، کیا نام لیں، کیسے انہیں میں پکاروں
پہلی ہی نظر میں کچھ ہم کچھ تم ہو جاتے ہیں یوں گم
نینوں سے برسے رم جھم رم جھم ہم پہ پیار کا ساون
شرم تھوڑی تھوڑی ہم کو آئے تو نظریں جھک جائیں
ستم تھوڑا تھوڑا ہم پہ شوخ ہوا بھی کر جائے
ایسی چلے آنچل اڑے، دل میں ایک طوفان اٹھے
ہم تو لوٹ گئے کھڑے ہی کھڑے
ان ہونٹوں نے مانگا سرگم سرگم تو اور تیرا ہی پیار ہے
آنکھیں ڈھونڈھے ہے جس کو ہر دم ہر دم تو اور تیرا ہی پیار ہے
محفل میں بھی تنہا ہے دل ایسے، دل ایسے
تجھ کو کھو نہ دے ڈرتا ہے یہ ایسے، یہ ایسے
آج ملی ایسی خوشی، جھوم اٹھی دنیا یہ میری
تم کو پایا تو پائی زندگی
No comments:
Post a Comment