فلم : قلی (1983)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں
گلوکار : شبیر کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : امیتابھ بچن، رشی کپور، رتی اگنی ہوتری
یوٹیوب : sari duniya ka bojh hum uthate hai | Coolie 1983
ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں
اٹھاتے ہیں، بوجھ اٹھاتے ہیں، ساری دنیا کا ۔۔۔
لوگ آتے ہیں لوگ جاتے ہیں
ہم یہیں پہ کھڑے رہ جاتے ہیں، ساری دنیا کا ۔۔۔
چار کا کام ایک کا دام ہے
خون مت پیجیے اور کچھ دیجیے
ایک روپیہ ہے کم ہمیں خدا کی قسم
بڑی محنت سے روٹی کماتے ہیں، ساری دنیا کا ۔۔۔
تھوڑا پانی پیا یاد رب کو کیا
بھوک بھی مٹ گئی، پیاس بھی بجھ گئی
کام ہر حال میں، نام کو سال میں
عید کی ایک چھٹی مناتے ہیں، ساری دنیا کا ۔۔۔
جینا مشکل تو ہے، اپنا بھی دل تو ہے
دل میں ارمان ہیں، ہم بھی انسان ہیں
جب ستاتے ہے غم، عیش کرتے ہیں ہم
بیڑی پیتے ہیں اور پان کھاتے ہیں
ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں
No comments:
Post a Comment