فلم : فریاد (1964)
نغمہ نگار: کیدار شرما
نغمہ : حال دل ان کو سنانا تھا ، سنایا نہ گیا
گلوکار : سمن کلیان پور
موسیقار : سنیہل بھٹکر
اداکار : اشوک شرما، زیب رحمان، اچلا سچدیو
یوٹیوب : Haal-E-Dil Unko Sunana Tha
حال دل ان کو سنانا تھا
سنایا نہ گیا، سنایا نہ گیا
جو زباں پر مجھے لانا تھا
وہ لایا نہ گیا، وہ لایا نہ گیا
پیار سے سینہ پہ سر رکھ کے تو دل قدموں پہ
آپ کو اپنا بنانا تھا
بنایا نہ گیا، بنایا نہ گیا
کھیلتی آنکھ مچولی رہی نظریں اپنی
جن کو پلکوں میں چھپانا تھا
چھپایا نہ گیا، چھپایا نہ گیا
ایک ہی وار میں ہاتھوں سے جگر تھام لیا
ہائے جس دل کو بچانا تھا
بچایا نہ گیا، بچایا نہ گیا
No comments:
Post a Comment