فلم : رنگ برنگی (1983)
نغمہ نگار: یوگیش
نغمہ : کبھی کچھ پل جیون کے
گلوکار : آرتی مکرجی، انورادھا پوڈوال
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : پروین بابی، امول پالیکر، دیپتی ناول
یوٹیوب : Kabhi Kuch Pal Jeevan Ke
کبھی کچھ پل جیون کے لگتا ہے کہ چلتے چلتے
کچھ دیر ٹھہر جاتے ہیں
ہر دن کی ہلچل سے آج ملی خاموشی
چھلکی ہے تن من میں پیار بھری مدہوشی
بدلے بدلے موسم کے مجھے رنگ نظر جاتے ہیں
یہ گھڑیاں فرصت کی روز کہاں ملتی ہیں
اب خوشیاں ہاتھ میرا تھامے ہوئے چلتی ہیں
میرے ساتھ گگن یہ دھرتی میرا گیت مدھر گاتے ہیں
اتنا بھلا لگتا ہے سورج کا یہ ڈھلنا
دنیا سے دور چھپ کے یہاں تیرا میرا یوں ملنا
کبھی کبھی دیوانے پن کی ہم حد سے گزر جاتے ہیں
No comments:
Post a Comment