فلم : کبھی الوداع نہ کہنا (2006)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : کبھی الوداع نہ کہنا
گلوکار : الکا یاگنک، سونو نگم
موسیقار : شنکر احسان لوئی
اداکار : امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ابھیشک بچن، رانی مکرجی، پریتی زنٹا
یوٹیوب : Kabhi Alvida Naa Kehna
تم کو بھی ہے خبر، مجھ کو بھی ہے پتہ
ہو رہا ہے جدا دونوں کا راستہ
دور جا کے بھی مجھ سے، تم میری یادوں میں رہنا
کبھی الوداع نہ کہنا
جتنی تھیں خوشیاں سب کھو چکی ہیں
بس ایک غم ہے کہ جاتا نہیں
سمجھا کے دیکھا، بہلا کے دیکھا
دل ہے کہ چین اس کو آتا نہیں
آنسو ہیں کے ہیں انگارے، آگ ہے اب آنکھوں سے بہنا
کبھی الوداع نہ کہنا
رت آ رہی ہے، رت جا رہی ہے
درد کا موسم بدلا نہیں
رنگ یہ غم کا اتنا ہے گہرا
صدیوں بھی ہوگا ہلکا نہیں
کون جانے کیا ہونا ہے
ہم کو ہے اب کیا کیا سہنا
کبھی الوداع نہ کہنا
No comments:
Post a Comment