راہ پہ رہتے ہیں ، یادوں پہ بسر کرتے ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/11/11

راہ پہ رہتے ہیں ، یادوں پہ بسر کرتے ہیں

raah-pe-rehte-hain

فلم : نمکین (1982)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : راہ پہ رہتے ہیں ، یادوں پہ بسر کرتے ہیں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : شرمیلا ٹیگور، شبانہ اعظمی، وحیدہ رحمن، سنجیو کمار
یوٹیوب : Raah Pe Rehte Hain Yaadon Pe Basar

راہ پہ رہتے ہیں، یادوں پہ بسر کرتے ہیں
خوش رہو اہل وطن ہم تو سفر کرتے ہیں

جل گئے جو دھوپ میں تو سایا ہو گئے
آسمان کا کوئی کونا اوڑھا سو گئے
جو گزر جاتی ہے بس اس پہ گزر کرتے ہیں

اڑتے پیروں کے تلے جب بہتی ہے زمیں
مڑ کے ہم نے کوئی منزل دیکھی ہی نہیں
رات دن راہوں پہ ہم شام و سحر کرتے ہیں

ایسے اجڑے آشیانے تنکے اڑ گئے
بستیوں تک آتے آتے رستے مڑ گئے
ہم ٹھہر جائیں جہاں اس کو شہر کرتے ہیں

Raah Pe Rehte Hain - film: Namkeen (1982)

No comments:

Post a Comment