ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/11/12

ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے

hum-bolega-to-bologe-ke-bolta-hai

فلم : کسوٹی (1974)
نغمہ نگار: ورما ملک
نغمہ : ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : ہیما مالینی، امیتابھ بچن، پران
یوٹیوب : Hum Bolega To Bologe Ki Bolta Hai

ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے

ایک میم صاب ہے، ساتھ میں صاب بھی ہے
میم صاب سندر سندر ہے، صاب بھی خوبصورت ہے
دونوں پاس پاس ہیں، باتیں خاص خاص ہیں
دنیا چاہے کچھ بھی بولے، بولے
ہم کچھ نہیں بولے گا
ہم بولے گا تو ۔۔۔

ہمارا اک پڑوسی ہے، نام جس کا جوشی ہے
وہ پاس ہمرے آتا ہے، اور ہم کو یہ سمجھاتا ہے
جب دو جواں دل مل جائیں گے، تب کچھ نہ کچھ تو ہوگا
جب دو بادل ٹکرائیں گے، تب کچھ نہ کچھ تو ہوگا
دو سے چار ہو سکتے ہیں، چار سے آٹھ ہو سکتے ہیں
آٹھ سے ساٹھ ہو سکتے ہیں
جو کرتا ہے پاتا ہے، ارے اپنے باپ کا کیا جاتا ہے
جوشی پڑوسی کچھ بھی بولے، بولے
ہم تو کچھ نہیں بولے گا
ہم بولے گا تو ۔۔۔

میری بڑھیا نانی تھی، لیکن وہ بڑی سیانی تھی
گودی میں مجھے بٹھاتی تھی اور سچی بات سناتی تھی
جب سال سترہواں لگے گا، دل دھڑک دھڑک تو کرے گا
کسی سندری سے نینوا لڑے گا، دل کھسر پسر بھی کرے گا
جب آگ سے گھی ملے گا، پھر تو وہ بھی گھی پگھلے گا
پگھلے گا جی بگھلے گا
نہ آگ سے نہ گھی سے، ہم کو کیا کسی سے
نانی چاہے کچھ بھی بولے، بولے
ہم کچھ نہیں بولے گا
ہم بولے گا تو ۔۔۔

Hum Bolega To Bologe ke Bolta Hai - film: Kasauti (1974)

No comments:

Post a Comment