ہر طرف اب یہی افسانے ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/11/13

ہر طرف اب یہی افسانے ہیں

har-taraf-ab-yahi-afsane-hain

فلم : ہندوستان کی قسم (1973)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : ہر طرف اب یہی افسانے ہیں
گلوکار : مناڈے
موسیقار : مدن موہن
اداکار : راجکمار، پریہ راج ونش
یوٹیوب : Har Taraf Ab Yahi Afsane Hain

ہر طرف اب یہی افسانے ہیں
ہم تیری آنکھوں کے دیوانے ہیں

کتنی سچائی ہے ان آنکھوں میں
کھوٹے سکے بھی کھرے ہو جائیں
تو کبھی پیار سے دیکھے جو ادھر
سوکھے جنگل بھی ہرے ہو جائیں
باغ بن جائے جو ویرانے ہیں

ایک ہلکا سا اشارہ ان کا
کبھی دل اور کبھی جاں لوٹے گا
کس طرح پیاس بجھے گی اس کی
کس طرح اس کا نشہ ٹوٹے گا
جس کی قسمت میں یہ پیمانے ہیں

نیچی نظروں میں ہے کتنا جادو
ہو گئے پل میں کئی خواب جواں
کبھی اٹھنے کبھی جھکنے کی ادا
لے چلی جانے کدھر، جانے کہاں
راستے پیار کے انجانے ہیں

Har Taraf Ab Yahi Afsane Hain - film: Hindustan Ki Kasam (1973)

No comments:

Post a Comment