فلم : فاصلے (1985)
نغمہ نگار: شہریار
نغمہ : یہ قافلے یادوں کے کہیں کھو گئے ہوتے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : شیو ہری
اداکار : سنیل دت، ریکھا، فرح ، روہن کپور
یوٹیوب : Yeh Qafile Yaadon Ke
یہ قافلے یادوں کے کہیں کھو گئے ہوتے
اک پل بھی اگر بھول سے ہم سو گئے ہوتے
اس موڑ پہ اب تجھ سے بچھڑنا نہیں آساں
پہلے ہی کہیں تجھ سے جدا ہو گئے ہوتے
ملتی کہ نہ ملتی یہ مقدر تھا ہمارا
منزل کی طرف اپنی قدم تو گئے ہوتے
دنیا بھی برا کہتی گلہ تجھ کو بھی ہوتا
ہم حد سے ذرا آگے چلے جو گئے ہوتے
یہ قافلے یادوں کے کہیں کھو گئے ہوتے
اک پل بھی اگر بھول سے ہم سو گئے ہوتے
No comments:
Post a Comment