دامن میں داغ لگا بیٹھے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/08

دامن میں داغ لگا بیٹھے

daman-mein-daag-laga-baithe

فلم : دھول کا پھول (1959)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : دامن میں داغ لگا بیٹھے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : این دتا
اداکار : راجندر کمار، مالا سنہا
یوٹیوب : Daman Mein Daag Laga Baithe | Dhool Ka Phool

وفا کے نام پے کتنے گناہ ہوتے ہیں
یہ ان سے پوچھے کوئی جو تباہ ہوتے ہیں

دامن میں داغ لگا بیٹھے
ہم پیار میں دھوکہ کھا بیٹھے

چھوٹی سی بھول جوانی کی جو تم کو یاد نہ آئے گی
اس بھول کے طعنے دے دے کر دنیا ہم کو تڑپائے گی
اٹھتے ہی نظر جھک جائے گی، آج ایسی ٹھوکر کھا بیٹھے

چاہت کے لیے جو رسموں کو ٹھکرا کے گزرنے والے تھے
جو ساتھ ہی جینے والے تھے اور ساتھ ہی مرنے والے تھے
طوفاں کے حوالے کر کے ہمیں، خود دور کنارے جا بیٹھے

لو آج میری مجبور وفا، بدنام کہانی بننے لگی
جو پریم نشانی پائی تھی وہ پاپ نشانی بنانے لگی
دکھ دے کے ہمیں جیون بھر کا
وہ سکھ کی سیج سجا بیٹھے

Daman Mein Daag Laga Baithe - film: Dhool Ka Phool (1959)

No comments:

Post a Comment