فلم : ستیہ میو جیتے (1988)
نغمہ نگار: فاروق قیصر
نغمہ : دل میں ہو تم آنکھوں میں تم
گلوکار : ایس جانکی، بھپی لہری
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : ونود کھنہ، میناکشی شیشادری، انیتا راج
یوٹیوب : Dil Mein Ho Tum
(ہیروئین)
دل میں ہو تم آنکھوں میں تم
بولو تمہیں کیسے چاہوں
پوجا کروں سجدہ کروں
جیسے کہو ویسے چاہوں
جانو میرے جانو جان جاناں جانو
تمہارا ساتھ ملا ہے
ذرا میں دل کو سنبھالوں
نظر لگے نہ کہیں میری
تمہیں میں دل میں چھپا لوں
زلفیں میری پلکیں میری
کرتی رہیں تم پہ چھاؤں
سہانے سپنے دکھائے
ہمارے نیناں دیوانے
گلے سے اب تو لگا لو
ملن کے آئے زمانے
ہر دم یہی ڈر ہے مجھے
تم سے جدا ہو نہ جاؤں
(ہیرو)
اکیلا ہوں میں اکیلا
تمہیں پھر دل نے پکارا
تمہاری یادیں ستائیں
نہیں ہے کوئی ہمارا
دنیا کے غم سہتا ہوں میں
برہا کے غم سہہ نہ پاؤں
ہمیشہ دیکھا یہی ہے
ملن کے سنگ ہے جدائی
شاید وہ ہوگا دیوانہ
چاہت یہ جس نے بنائی
چاہے جلوں چاہے مروں
پھر بھی تیرے گن میں گاؤں
No comments:
Post a Comment