سنو سجنا آئے دن بہار کے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/29

سنو سجنا آئے دن بہار کے

suno-sajna-papihe-ne

فلم : آئے دن بہار کے (1966)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : سنو سجنا پپیہے نے کہا سب سے پکار کے
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Suno Sajna Papihe Ne

سنو سجنا پپیہے نے کہا سب سے پکار کے
سنبھل جاؤ چمن والو کہ آئے دن بہار کے

پھولوں کی ڈالیاں بھی یہی گیت گا رہی ہیں
گھڑیاں پیا ملن کی نزدیک آ رہی ہیں
ہواؤں نے جو چھیڑے ہیں، فسانے ہیں وہ پیار کے

دیکھو نہ ایسے دیکھو، مرضی ہے کیا تمہاری
بےچین کر نہ دینا، تم کو قسم ہماری
ہم ہی دشمن نہ بن جائیں، کہیں اپنے قرار کے

باغوں میں پڑ گئے ہیں، ساون کے مست جھولے
ایسا سماں جو دیکھا، راہی بھی راہ بھولے
کہ جی چاہا یہیں رکھ دیں، عمر ساری گزار کے

Suno Sajna Papihe Ne - film: Aaye Din Bahaar Ke (1966)

No comments:

Post a Comment