فلم : میلہ (1948)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : گائے جا گیت ملن کے
گلوکار : مکیش
موسیقار : نوشاد
اداکار : دلیپ کمار، نرگس
یوٹیوب : Gaye Ja Geet Milan Ke
گائے جا گیت ملن کے ، تو اپنی لگن کے
سجن گھر جانا ہے
کاہے چھلکے نینوں کی گگری، کاہے برسے جل
تجھ بن سونی ساجن کی نگری، پردیسیا گھر چل
پیاسے ہیں دیپ گگن کے، تیرے درشن کے
سجن گھر جانا ہے
لٹ نہ جائے جیون کا ڈیرا، مجھ کو ہے یہ غم
ہم اکیلے یہ جگ لٹیرا، بچھڑے نہ مل کے ہم
بگڑے نصیب نہ بن کے، یہ دن جیون کے
سجن گھر جانا ہے
ڈولے نیناں پریتم کے دوارے، ملنے کی ہے دھن
بالم تیرا تجھ کو پکارے، یاد آنے والے سن
ساتھی ملیں گے بچپن کے، کھلیں گے پھول من کے
سجن گھر جانا ہے
No comments:
Post a Comment