زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/26

زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو

zindagi-maut-na-ban-jaye

فلم : سرفروش (1999)
نغمہ نگار: اسرار انصاری
نغمہ : زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو
گلوکار : سونو نگم، روپ کمار راٹھوڑ
موسیقار : جتن للت
اداکار : عامر خان، سونالی بیندرے، نصیرالدین شاہ
یوٹیوب : Zindagi Maut Na Ban Jaye | Sarfarosh

ذرہ ذرہ میں چھپا ہے حوصلے والوں کا جوش
پیدا ہوتے ہیں اسی مٹی سے ہی سرفروش

زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو
کھو رہا ہے چین و امن، مشکلوں میں ہے وطن
سرفروشی کی شمع دل میں جلا لو یارو

ایک طرف پیار ہے، چاہت ہے، وفاداری ہے
ایک طرف دیش میں دھوکہ ہے، غداری ہے
بستیاں سہمی ہوئی، سہما چمن سارا ہے
غم میں کیوں ڈوبا ہوا آج سب نظارہ ہے

آگ پانی کی جگہ اَبھر جو برسائیں گے
لہلہاتے ہوئے سب کھیت جھلس جائیں گے
کھو رہا ہے چین و امن، مشکلوں میں ہے وطن
سرفروشی کی شمع دل میں جلا لو یارو

چند سکوں کے لیے تم نہ کرو کام برا
ہر برائی کا سدا ہوتا ہے انجام برا
جرم والوں کی کہاں عمر بڑی ہے یارو
ان کی راہوں میں سدا موت کھڑی ہے یارو
ظلم کرنے سے سدا ظلم ہی حاصل ہوگا
جو نہ سچ بات کہے وہ کوئی بزدل ہوگا
سرفروشوں نے لہو دے کے جس سے سینچا ہے
ایسے گلزار کو اجڑنے سے بچا لو یارو

Zindagi Maut Na Ban Jaye - film: Sarfarosh (1999)

No comments:

Post a Comment