فلم : ستیم شیوم سندرم (1978)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : چنچل، شیتل، نرمل، کومل
گلوکار : مکیش
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : زینت امان، ششی کپور
یوٹیوب : Chanchal Sheetal Nirmal Komal Sangeet Ki Devi
چنچل، شیتل، نرمل، کومل
سنگیت کی دیوی سَور سجنی
سندرتا کی ہر پریتما سے
بڑھ کر ہے تو سندر سجنی
کہتے ہیں جہاں نہ روی پہنچے
کہتے ہیں وہاں پر کوی پہنچے
تیرے رنگ روپ کی چھایا تک
نہ روی پہنچے نہ کوی پہنچے
میں چھونے لگوں تو اڑ جائے
پریوں سے تیرے پر سجنی
تیرے رسونتی ہاتھوں کا میں
گیت کوئی بن جاؤں گا
سرگم کے پھولوں سے تیرے
سپنوں کی سیج سجاؤں گا
ڈولی میں بیٹھ کے آئے گی
جب تو ساجن کے گھر سجنی
ایسا لگتا ہے، ٹوٹ گئے سب تارے
ٹوٹ کے سمٹ گئے
گورے گورے ایک چندا سے
رنگین بدن پہ لپٹ گئے
بن کر نتھ، کنگن، کردھنیا
گھنگھرو جھمکے جھومر سجنی
No comments:
Post a Comment