فلم : رام تیرے کتنے نام (1985)
نغمہ نگار: گلشن باؤرا
نغمہ : انسانیت ہی سب سے پہلا دھرم ہے انسان کا
گلوکار : آرتی مکرجی
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنجیو کمار، ریکھا
یوٹیوب : Insaniyat Hi Sabse Pehla Dharm Hai Insan Ka
انسانیت ہی سب سے پہلا دھرم ہے انسان کا
اس کے بعد ہی پنا کھولو گیتا اور قرآن کا
کون سا گرنتھ یہ کہتا ہے یہ تیرا ہے یہ میرا ہے
سب ہی سنت کہیں یہ دنیا چار دنوں کا ڈیرا ہے
یہی چار دن جیو پیار سے کیوں خطرہ ہو جان کا
پیار ہی ہے انسان کا مذہب ہر بھاشا کا مطلب پیار
رام رحیم عیسیٰ اور نانک پیار کی بینا کے ہیں تار
دھرم کے نام پہ جھگڑا کرنا کام ہے یہ شیطان کا
جاگو ورنہ دنیا کا گلشن ویرانہ ہو جائے گا
موت کی نیند میں ہر ایک انساں بے مطلب سو جائے گا
کچھ نہ رہے گا کچھ نہ بچے گا اتنے بڑے جہان کا
No comments:
Post a Comment