گردش میں ہو تارے، نہ گھبرانا پیارے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/10

گردش میں ہو تارے، نہ گھبرانا پیارے

gardish-mein-ho-taare

فلم : ریشمی رومال (1961)
نغمہ نگار: راجہ مہدی علی خاں
نغمہ : گردش میں ہو تارے، نہ گھبرانا پیارے
گلوکار : مکیش
موسیقار : بابل
اداکار : منوج کمار، شکیلہ
یوٹیوب : Gardish Mein Ho Taare

گردش میں ہو تارے، نہ گھبرانا پیارے
گر تو ہمت نہ ہارے تو ہوں گے وارے نیارے

مجھ کو میری آشا دیتی ہے دلاسہ
آئیں گی بہاریں چلی جائیں گی خزاں
او آسماں یہ نیلا نیلا، کرے ہے اشارے

دنیا ہے سرائے، رہنے کو ہم آئے
آیا ہے تو ہنسی خوشی رہ لے تو یہاں
وہ سورما ہے، زندگی جو کانٹوں میں گزارے

بازوؤں میں دم ہے، پھر کاہے کا غم ہے
آہنی ارادے ہیں امنگیں ہیں جواں
او مشکلیں کہاں ہیں انہیں میرا دل پکارے

Gardish Mein Ho Taare - film: Reshmi Roomal (1961)

No comments:

Post a Comment