گر تم بھلا نہ دو گے، سپنے یہ سچ ہی ہوں گے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/11

گر تم بھلا نہ دو گے، سپنے یہ سچ ہی ہوں گے

gar-tum-bhoola-na-doge

فلم : یقین (1969)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : گر تم بھلا نہ دو گے، سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دھرمیندر، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : GAR TUM BHOOLA NA DOGE SAPNE YEH

گر تم بھلا نہ دو گے، سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
ہم تم جدا نہ ہوں گے

مالک نے اپنے ہاتھوں جس دن ہمیں بنایا
ڈالی دلوں میں دھڑکن اور دل سے دل ملایا
پھر پیار کا فرشتہ دنیا میں لے کے آیا

پتھر کی ہیں لکیریں عہدِ وفا ہمارے
ہرگز نا مٹ سکیں گے نام و نشاں ہمارے
چاہت کی منزلوں پر ہر سانس یہ پکارے

جیون کے ہر سفر میں ہم ساتھ ہی رہیں گے
دنیا کی ہر ڈگر پر ہم ساتھ ہی چلیں گے
ہم ساتھ ہی جئیں گے، ہم ساتھ ہی مریں گے

Gar Tum Bhoola Na Doge - film: Yakeen (1969)

No comments:

Post a Comment