فلم : محبت (1985)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : سانسوں سے نہیں قدموں سے نہیں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : انیل کپور، وجیتا پنڈت
یوٹیوب : Saanson Se Nahin Kadmo Se Nahin
سانسوں سے نہیں قدموں سے نہیں
محبت سے چلتی ہے دنیا
دولت سے نہیں طاقت سے نہیں
محبت سے چلتی ہے دنیا
پلکوں سے کانٹے ہٹا دیں گے
پھول تو کیا دل بچھا دیں گے
مٹنے نہ دیں گے نامِ محبت
خود کو خوشی سے مٹا دیں گے
تاجوں سے نہیں تختوں سے نہیں
محبت سے چلتی ہے دنیا
پیار کے وعدے ہم نبھا دیں گے
قدموں پہ امبر کو جھکا دیں گے
رنگ ہیں جتنے بھی خوشیوں کے
راہوں میں تیری سجا دیں گے
رشتوں سے نہیں ناتوں سے نہیں
محبت سے چلتی ہے دنیا
No comments:
Post a Comment