آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/22

آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے

aaj-kal-paon-zameen-par-nahi

فلم : گھر (1978)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : ریکھا، ونود مہرہ
یوٹیوب : Aaj Kal Paon Zameen Par Nahi

آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
بولو دیکھا ہے کبھی تم نے مجھے اڑتے ہوئے

جب بھی تھاما ہے تیرا ہاتھ تو دیکھا ہے
لوگ کہتے ہیں کہ بس ہاتھ کی ریکھا ہے
ہم نے دیکھا ہے دو تقدیروں کو جڑتے ہوئے

نیند سی رہتی ہے، ہلکا سا نشہ رہتا ہے
رات دن آنکھوں میں ایک چہرہ بسا رہتا ہے
پر لگی آنکھوں کو دیکھا ہے کبھی اڑتے ہوئے

جانے کیا ہوتا ہے ، ہر بات پہ کچھ ہوتا ہے
دن میں کچھ ہوتا ہے اور رات میں کچھ ہوتا ہے
تھام لینا جو کبھی دیکھو ہمیں اڑتے ہوئے

Aaj Kal Paon Zameen Par Nahi - film: Ghar (1978)

No comments:

Post a Comment