دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/23

دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا

dil-cheer-ke-dekh

فلم : رنگ (1993)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا
گلوکار : کمار سانو
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : دیویا بھارتی، کمل سدانہ، آئشہ زلخا
یوٹیوب : Dil Cheer Ke Dekh | Rang (1993)

دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا
تیری وفا تیری صدا تیرا پیام ہوگا

آج بھری محفل میں کوئی بدنام ہوگا
تیری جفا تیرا ستم تجھ پہ الزام ہوگا
دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا

اس دل میں کیسی بےقراری ہے
تو کیا جانے ۔۔۔ تو کیا جانے
الفت کے آگے دنیا ہاری ہے
تو کیا جانے ۔۔۔ تو کیا جانے

یوں دل توڑ دینا محبت نہیں
محبت ہے چاہت، تجارت نہیں
ٹوٹے میرے اس دل میں انتقام ہوگا
تیری وفا تیری صدا تیرا پیام ہوگا
دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا

دل میرا تیرا سودائی ہے
کیوں نہ مانے کیوں نہ مانے
فطرت میں تیری بےوفائی ہے
کیوں نہ مانے کیوں نہ مانے

میں تیری دیوانی ہوں تیری قسم
بڑا سنگدل دل تیرا بےرحم تیری بےرحم
میرے لبوں پہ تیرا ہی کلام ہوگا
تیری وفا تیری صدا تیرا پیام ہوگا

آج بھری محفل میں کوئی بدنام ہوگا
تیری جفا تیرا ستم تجھ پہ الزام ہوگا
دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا

Dil Cheer Ke Dekh - film: Rang (1993)

No comments:

Post a Comment