بڑی سونی سونی ہے زندگی یہ زندگی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/03/17

بڑی سونی سونی ہے زندگی یہ زندگی

badi-suni-suni-hai

فلم : ملی (1975)
نغمہ نگار: یوگیش
نغمہ : بڑی سونی سونی ہے زندگی یہ زندگی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : اشوک کمار، امیتابھ بچن، جیہ بہادری
یوٹیوب : Badi Suni Suni Hai

بڑی سونی سونی ہے، زندگی یہ زندگی
میں خود سے ہوں، یہاں اجنبی، اجنبی

کبھی ایک پل بھی کہیں یہ اداسی
دل میرا بھولے
تبھی مسکرا کر دبے پاؤں آ کر
دکھ مجھے چھو لیں
نہ کر مجھ سے غم میرے دل لگی یہ دل لگی

کبھی میں نہ سویا، کہیں مجھ سے کھویا
سکھ میرا ایسے
پتہ نام لکھ کر کہیں یونہی رکھ کر
بھولے کوئی جیسے
عجب دکھ بھری ہے، یہ بے بسی، بے بسی

Badi Sooni Sooni Hai Zindagi - film: Mili (1975)

No comments:

Post a Comment