آپ آئے بہار آئی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/03/03

آپ آئے بہار آئی

saare-zamane-pe

فلم : آپ آئے بہار آئی (1971)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : آپ آئے بہار آئی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : راجندر کمار، سادھنا
یوٹیوب : Saare Zamane Pe

سارے زمانہ پہ موسم سہانے پہ
اس دل دیوانے پہ، ویرانی سی تھی چھائی
آپ آئے بہار آئی

آپ کا ہی تھا سب کو انتظار
آپ کے لیے سب تھے بےقرار
ہوائیں، گھٹائیں، فضائیں
باغوں میں، پھولوں نے، جھولوں نے
لی جھوم کے انگڑائی
آپ آئے بہار آئی

آپ نے کیا آ کے احسان
تھا یہ ویرانہ، اب ہے گلستاں
پکاریں، نظارے یہ سارے
گلشن کی گلیوں سے، کلیوں سے
سنیے آواز یہ آئی
آپ آئے بہار آئی

لیجئے نہ بس اب جانے کا نام
روٹھ جائیں گے جلوے یہ تمام
یہ بستی، یہ مستی، یہ ہستی
ایسا نہ ہو جائے بن جائے
یہ محفل پھر تنہائی
آپ آئے بہار آئی

Saare Zamane Pe - film: Aap Aaye Bahaar Ayee (1971)

No comments:

Post a Comment