تقدیر کا فسانہ جا کر کسے سنائیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/03/13

تقدیر کا فسانہ جا کر کسے سنائیں

taqdeer-ka-fasana

فلم : سہرا (1963)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : تقدیر کا فسانہ جا کر کسے سنائیں
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : رام لال
اداکار : سندھیا، پرشانت
یوٹیوب : Taqdeer Ka Fasana

ہیرو:

تقدیر کا فسانہ جا کر کسے سنائیں
اس دل میں جل رہی ہیں ارمان کی چتائیں

سانسوں میں آج میرے طوفاں اٹھ رہے ہیں
شہنائیوں سے کہہ دو کہیں اور جا کے گائیں

متوالے چاند سورج تیرا اٹھائے ڈولا
تجھ کو خوشی کی پریاں گھر تیرے لے کے جائیں

تم تو رہو سلامت سہرا تمہیں مبارک
میرا ہر ایک آنسو دینے لگا دعائیں

ہیروئین:

اجڑ گیا ہے محبت میں زندگی کا چمن
ستارے ہیں میری دنیا کے آنسوؤں کا کفن

تقدیر کا فسانہ جا کر کسے سنائیں
اس دل میں جل رہی ہیں ارمان کی چتائیں

دیکھے تھے جو بھی سپنے وہ بن گئے ہیں آنسو
جاتی ہوئی ہواؤ لے جاؤ میری آہیں

اپنا تو غم نہیں ہے، غم ہے تو اتنا غم ہے
وہ بےوفا نہ سمجھیں، ہم سے بدل نہ جائیں

Taqdeer Ka Fasana - film: Sehra (1963)

No comments:

Post a Comment