تم ہی آنا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/04/29

تم ہی آنا

tum-hi-aana

فلم : مرجاواں (2019)
نغمہ نگار: کنال ورما
نغمہ : مگر اس بار تم ہی آنا
گلوکار : زبین نوتیال
موسیقار : پائل دیو
اداکار : سدھارتھ ملہوترا، تارا سوتاریہ، رتیش دیشمکھ، راکول پریت سنگھ
یوٹیوب : Tum Hi Aana | Marjaavaan

تیرے جانے کا غم
اور نہ جانے کا غم
پھر زمانے کا غم
کیا کریں؟

راہ دیکھے نظر
رات بھر جاگ کر
پر تیری تو خبر نہ ملے

بہت آئی گئی یادیں
مگر اس بار تم ہی آنا
ارادے پھر سے جانے کے نہیں لانا
تم ہی آنا

میری دہلیز سے ہو کر
بہاریں جب گزرتی ہیں
یہاں کیا دھوپ کیا ساون
ہوائیں بھی برستی ہیں

ہمیں پوچھو کیا ہوتا ہے
بنا دل کے جیے جانا
بہت آئی گئی یادیں
مگر اس بار تم ہی آنا

کوئی تو راہ وہ ہوگی
جو میرے گھر کو آتی ہے
کروں پیچھا سدا ان کا
سنو کیا کہنا چاہتی ہیں

تم آؤ گے مجھے ملنے
خبر یہ بھی تم ہی لانا
بہت آئی گئی یادیں
مگر اس بار تم ہی آنا

مر مرجاواں

Tum Hi Aana - film: Marjaavaan (2019)

No comments:

Post a Comment