فلم : وارث (1988)
نغمہ نگار : ورما ملک
نغمہ : حسن کی وادیوں میں عشق پلتا رہے گا
گلوکار : لتا منگیشکر، ونود راٹھوڑ
موسیقار : اتم سنگھ، جگدیش کھنہ
اداکار : راج ببر، سمیتا پاٹل، امریتا سنگھ، راج کرن
یوٹیوب : Husn Ki Vaadiyon Mein
پھولوں نے بہاروں سے بہاروں نے نظاروں سے
نظاروں نے ستاروں سے کہا
لہروں نے کناروں سے کناروں نے یہ دھاروں سے
دھاروں نے ہزاروں سے کہا کہ
حسن کی وادیوں میں
عشق پلتا رہے گا
حسن کی وادیوں میں
عشق پلتا رہے گا
جب تک رہے گی یہ دنیا
پیار ویار ہوتا رہے گا ہووو۔۔۔ پیار ہوتا رہے گا
محبت بہاروں سے پہلے
بنی چاند تاروں سے پہلے
ملن تیرا میرا ہوا ہے
ہنستے نظاروں سے پہلے
یہ دل تجھے سو جنم سے
چاہتا ہے، چاہتا رہے گا
پیار ویار ہوتا رہے گا ہووو۔۔۔ پیار ہوتا رہے گا
حسن کی وادیوں میں
عشق پلتا رہے گا
ملے تھے ہم نصیب سے یہ جانتی ہوں میں
رشتہ جنم جنم کا ہے یہ مانتی ہوں میں
پیار ہوتا رہے گا ہووو۔۔۔ پیار ہوتا رہے گا
حسن کی وادیوں میں
عشق پلتا رہے گا
تو پہلو میں بیٹھی ہو میرے
ہاتھوں میں ہو ہاتھ تیرا
ایسے ملیں پھر نہ ٹوٹیں
بانہوں کا یہ نرم گھیرا
وفا سے جو ہم نے جلایا
وہ دیپ جلتا رہے گا
پیار ہوتا رہے گا ہووو۔۔۔ پیار ہوتا رہے گا
حسن کی وادیوں میں
عشق پلتا رہے گا
جب تک رہے گی یہ دنیا
پیار ہوتا رہے گا ہو او او۔۔۔ پیار ہوتا رہے گا
No comments:
Post a Comment