فلم : اونچی حویلی (1955)
نغمہ نگار: بھارت ویاس
نغمہ : دولت کے جھوٹے نشہ میں ہو چور
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : پنڈت شیورام
اداکار : نروپا رائے، کرن دیوان، للیتا پوار
یوٹیوب : Daulat Ke Jhuthe Nashe Me Ho Choor
دولت کے جھوٹے نشہ میں ہو چور
غریبوں کی دنیا سے رہتے ہو دور
اجی ایک دن ایسا آئے گا
جب ماٹی میں سب مل جائے گا
ماٹی ہی اوڑھن ماٹی بچھاون
ماٹی کا تن بن جائے گا
ماٹی میں سب مل جائے گا
اونچے آسمان سے بھی اونچی تیری آس ہے
پر کبھی سوچا نہیں گنتی کی تیری سانس ہے
اس کا تو حساب کر انگوٹھا انگلیوں پہ دھر
کتنی خرچ کر رہا بھلائی میں
کتنی تو لگا رہا برائی میں
بھلائی کا پھل رہ جائے گا
باقی ماٹی میں سب مل جائے گا
ماٹی ہی اوڑھن ماٹی بچھاون
ماٹی کا تن بن جائے گا
ماٹی میں سب مل جائے گا
اونچی حویلی یہ اونچے محل
پل بھر میں جائیں گے پگلے بدل
لے تو کسی کی دعاؤں کا پھل
بدی سے تو ٹل اور نیکی پہ چل
جیسا بوئے گا ویسا پائے گا
باقی ماٹی میں سب مل جائے گا
happy-birthday-images
ReplyDeletebirthday-wishes-for-sister