فلم : جسم (2003)
نغمہ نگار: سعید قادری
نغمہ : آوارہ پن بنجارہ پن
گلوکار : کے۔کے، ایم ایم کیراونی
موسیقار : ایم۔ ایم۔ کیراونی
اداکار : بی پاشا، جان ابراہام
یوٹیوب : Awarapan Banjarapan
آوارہ پن بنجارہ پن
ایک خلا ہے سینے میں
ہر دم ہر پل بےچینی ہے
کون بھلا ہے سینے میں
اس دھرتی پر جس پل سورج
روز سویرے اگتا ہے
اپنے لیے تو ٹھیک اسی پل
روز ڈھلا ہے سینے میں
آوارہ پن بنجارہ پن
جانے یہ کیسی آگ لگی ہے
اس میں دھواں نہ چنگاری
ہو نہ ہو اس پر کہیں کوئی
خواب جلا ہے سینے میں
آوارہ پن بنجارہ پن
ایک خلا ہے سینے میں
جس رستے پر تپتا سورج
ساری رات نہیں ڈھلتا
عشق کی ایسی رہگزر کو
ہم نے چنا ہے سینے میں
کہاں کسی کے لیے ہے ممکن
سب کے لیے ایک سا ہونا
تھوڑا سا دل میرا برا ہے
تھوڑا بھلا ہے سینے میں
آوارہ پن بنجارہ پن
ایک خلا ہے سینے میں
یہ دنیا ہی جنت تھی
یہ دنیا ہی جنت ہے
سب کچھ کھو کر آج یہ ہم پر
بھید کھلا ہے سینے میں
No comments:
Post a Comment