ہیمنت کمار کے یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/07/28

ہیمنت کمار کے یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے

hemant-kumar-top-hit-songs-bollywood-urdu-lyrics-videos

ہیمنت کمار (اصل نام: ہیمنتا مکھوپدھیائے)
پیدائش: 16/جون 1920ء ، بنارس۔
وفات: 26/ستمبر 1989ء ، کلکتہ۔


یہ رات یہ چاندنی پھر کہاں
سن جا دل کی داستاں


فلم جال (ریلیز: 1952ء) کی دھن پر مسحور کر دینے والی اس آواز نے ہیمنت کمار کو سارے ہندوستان میں مشہور کر دیا تھا۔ محمد رفیع، مناڈے، مکیش، طلعت محمود جیسے گلوکاروں کے ہوتے ہوئے ہیمنت کمار نے فلمی موسیقی کے میدان میں اپنی جرات آمیز موجودگی درج کرائی۔ گلوکاری کے ساتھ ساتھ موسیقار کے طور پر ہیمنت کمار نے ایک سے ایک نایاب دھنیں بنائیں اور شنکر-جےکشن، نوشاد، سچن دیو برمن، او پی نیر، سی رامچندر، روشن جیسے اونچے پہاڑوں کے درمیان اپنی ایسی سریلی گنگا نکالی جو ہمیشہ بہتی رہی۔ فلم "ناگن" (ریلیز: 1954ء) میں دی گئی ہیمنت کمار کی موسیقی کا جادو سارے ملک پر ایسا چڑھا کہ گھر گھر اس کے گیت گونجنے لگے بالخصوص لتا منگیشکر کے ذریعہ گایا گیا یہ نغمہ:
من ڈولے میرا تن ڈولے ، میرے دل کا گیا قرار رے


ذیل میں ہیمنت کمار کے ایسے سات مقبول عام گیت تحریر اور یوٹیوب ویڈیو کی شکل میں پیش ہیں، جو آج بھی ذوق و شوق سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔

Hemant Kumar's top hit songs from Bollywood movies with urdu lyrics and video.

No comments:

Post a Comment