انصاف کی ڈگر پہ، بچو دکھاؤ چل کے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/26

انصاف کی ڈگر پہ، بچو دکھاؤ چل کے

insaaf-ki-dagar-pe

فلم : گنگا جمنا (1961)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : انصاف کی ڈگر پہ، بچو دکھاؤ چل کے
گلوکار : ہیمنت کمار
موسیقار : نوشاد
اداکار : دلیپ کمار، وجینتی مالا، ناصر خان
یوٹیوب : Insaaf Ki Dagar Pe | Gunga Jumna

انصاف کی ڈگر پہ، بچو دکھاؤ چل کے
یہ دیش ہے تمہارا، نیتا تم ہی ہو کل کے

دنیا کے رنج سہنا اور کچھ نہ منہ سے کہنا
سچائیوں کے بل پہ، آگے کو بڑھتے رہنا
رکھ دو گے ایک دن تم، سنسار کو بدل کے

اپنے ہو یا پرائے، سب کے لیے ہو نیائے
دیکھو قدم تمہارا، ہرگز نہ ڈگمگائے
رستے بڑے کھٹن ہیں، چلنا سنبھل سنبھل کے

انسانیت کے سر پہ، عزت کا تاج رکھنا
تن من کی بھینٹ دے کر، بھارت کی لاج رکھنا
جیون نیا ملے گا، انتم چِتا میں جل کے

Insaaf Ki Dagar Pe - film: Gunga Jumna (1961)

No comments:

Post a Comment