ہے اپنا دل تو آوارہ ، نہ جانے کس پہ آئے گا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/07/22

ہے اپنا دل تو آوارہ ، نہ جانے کس پہ آئے گا

hai-apna-dil-to-awara-solva-saal

فلم : سولہواں سال (1958)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : ہے اپنا دل تو آوارہ ، نہ جانے کس پہ آئے گا
گلوکار : ہیمنت کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، وحیدہ رحمن
یوٹیوب : Hai Apna Dil To Awara | Hemant Kumar | Solva Saal

ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا
ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا

حسینوں نے بلایا، گلے سے بھی لگایا
بہت سمجھایا، یہی نہ سمجھا
بہت بھولا ہے بیچارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا
ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا

عجب ہے دیوانہ، نہ در نہ ٹھکانہ
زمیں سے بیگانہ، فلک سے جدا
یہ اک ٹوٹا ہوا تارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا
ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا

زمانہ دیکھا سارا، ہے سب کا سہارا
یہ دل ہی ہمارا، ہوا نہ کسی کا
سفر میں ہے یہ بنجارا، نہ جانے کس پہ آئے گا
ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا

ہوا جو کبھی راضی، تو ملا نہیں قاضی
جہاں پہ لگی بازی ، وہیں پہ ہارا
زمانے بھر کا ناکارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا
ہے اپنا دل تو آوارہ، نہ جانے کس پہ آئے گا

Hai Apna Dil To Awara - film: Solva Saal (1958)

No comments:

Post a Comment