فلم : شاہ جہاں (1946)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : جب دل ہی ٹوٹ گیا ، ہم جی کے کیا کریں گے
گلوکار : کندن لال سہگل
موسیقار : نوشاد
اداکار : کے ایل سہگل، راگنی
یوٹیوب : Jab Dil Hi Toot Gaya - Shahjehan
جب دل ہی ٹوٹ گیا
ہم جی کے کیا کریں گے
الفت کا دیا ہم نے اس دل میں جلایا تھا
اُمید کے پھولوں سے اس گھر کو سجایا تھا
اک بھیدی لوٹ گیا
معلوم نہ تھا اتنی مشکل ہیں میری راہیں
ارماں کے بہے آنسو حسرت نے بھری آہیں
ہر ساتھی چھوٹ گیا
ہم جی کے کیا کریں گے
جب دل ہی ٹوٹ گیا
ہم جی کے کیا کریں گے
No comments:
Post a Comment