فلم : لَو اِن ٹوکیو (1966)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : او میرے شاہِ خوباں
گلوکار : محمد رفیع، لتا منگیشکر
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : جوائے مکرجی، آشا پاریکھ
یوٹیوب : O Mere Shah-E-Khuba - Love in Tokyo
او میرے شاہِ خوباں
او میری جانِ جاناں
تم میرے پاس ہوتے ہو
کوئی دوسرا نہیں ہوتا
کب خیالوں کی دھوپ ڈھلتی ہے
ہر قدم پر شمع سی جلتی ہے
میرا سایہ جدھر بھی جاتا ہے
تیری تصویر ساتھ چلتی ہے
تم ہو صحرا میں ، تم گلستاں میں
تم ہو ذروں میں ، تم بیاباں میں
میں نے تم کو کہاں کہاں دیکھا
چھپ کے رہتے ہو تم رگِ جاں میں
میری آنکھوں کی جستجو تم ہو
التجا تم ہو ، آرزو تم ہو
میں کسی اور کو تو کیا جانوں
میری الفت کی آبرو تم ہو
او میرے شاہِ خوباں
No comments:
Post a Comment