فلم : لَو اِن شملہ (1960)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : دل تھام چلے ہم آج کدھر
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : اقبال قریشی
اداکار : جوائے مکرجی، سادھنا
یوٹیوب : Dil Tham Chale Hum Aaj Kidhar - Love in Simla
تری تصویر چلی آئی ہے بہلانے کو
اور دیوانہ بنا رکھا ہے دیوانے کو
دل تھام چلے ہم آج کدھر
کوئی دیکھے کوئی دیکھے
بےچین جگر بےتاب نظر
کوئی دیکھے کوئی دیکھے
دل تھام چلے ہم
بھیگی سی ہوا کالی سی گھٹا
دیتی ہے تری زلفوں کا پتا
موسم ہے حسیں کیوں نہ ہو یقیں
اب دور نہیں وہ جانِ وفا
نمکیں سماں رنگین سفر
کوئی دیکھے کوئی دیکھے
دل تھام چلے ہم آج کدھر
چوٹی پہ وہ اک ابرِ جواں
دیکھو تو کیوں جھکنے لگا
اور دیکھ کے کیوں یہ دل اپنا
کچھ گھٹنے لگا کچھ رکنے لگا
موسم کی شرارت کا منظر
کوئی دیکھے کوئی دیکھے
دل تھام چلے ہم آج کدھر
یوں ریل چلی ناگن کی طرح
لہراتی ہوئی بل کھاتی ہوئی
پھولوں سے بھرے ان رستوں کے
ہر موڑ پہ یہ سمجھاتی ہوئی
یہ عشق بھی تو ہے ایک چکر
کوئی دیکھے کوئی دیکھے
دل تھام چلے ہم آج کدھر
No comments:
Post a Comment